31 مارچ 2017 - 19:10
چابہار بندرگاہ کی توسیع کے لئے بھارت پرعزم

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ اور پورٹ ادارے کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد سعید نژاد نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے چابہار بندرگاہ کی توسیع کا عمل جلد شروع ہوگا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ اور پورٹ ادارے کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد سعید نژاد نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے چابہار بندرگاہ کی توسیع کا عمل جلد شروع ہوگا.

بحريہ اور پورٹ ادارے كي ويب سائٹ كے مطابق، محمد سعيد نژاد نے چابہار بندرگاہ پر ہونے والي پيشرفت كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ بھارتي حكومت چابھار كےپہلے مرحلے كو جلد مكمل كر لے گي.

انہوں نے كہا كہ نجي كمپنياں اس منصوبے كے تكميل كے بعداپنا منافع كسٹمز ڈيوٹي ،ٹرانزٹ اور ديگر طريقوں سے پوري كرسكتي ہيں.

چابہار بندرگاہ كي اہميت كے حوالے سے انہوں نے كہا كہ چابہار بندرگاہ كا اہم محل وقوع افغانستان ، وسطي ايشياء اور خطے كے ديگر ممالك سميت بحر ہند كے كنارہ پر موجود ممالك كے لئے بيروني دنيا تك رابطے كا گيٹ وے بناتا ہے.

انہوں نے كہا كہ بھارتي حكومت چابہار بندرگاہ كے ذريعے افغانستان كے معدنيات تك رسائي چاہتي ہے.

ان كا كہنا تھا كہ بھارتي حكومت چابہار بندرگاہ كے فيز ايك كي تعمير كے لئے 85 ملين ڈالر كا پہلا سرمايہ لگائے گي.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲